بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر رینج کے
انسپکٹر جنرل راجا بابو سنگھ نے جمعے کے روز شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلے علاقوں کا دورہ کرکے تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایک بی ایس ایف ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسپکٹر جنرل راجا بابو نے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا جہاں بی ایس ایف اہلکار دوسرے فوجی جوانوں کے ساتھ سرحد پار سے کی جانے والی در اندازی کی کوششوں پر نظر گذر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران موصوف انسپکٹر جنرل کو تفصیلی آپریشنل بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر مسٹر راجا بابو نے سرحد پر بہتر آپریشنل ہم آہنگی کے لئے وہاں تعینات فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے فوجی اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ (یو این آئی)